اہل رائے دہندگان کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دینے اور حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش میں آج کولگام کے اہرہ بل میں ایک میگا سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹنرشپ (ایس وِی اِی اِی پی) پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے تقریب کی صدارت کی۔اس تقریب میں مختلف قسم کی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن کا مقصد ووٹروں کی آگاہی کو فروغ دینا تھا، بشمول لوک موسیقی، گھوڑوں کی ریلی، اور کھیلوں کی سرگرمیاں۔اِس تقریب میں رائے دہندگان کی بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف قسم کی سرگرمیاں پیش کی گئیں جن میں لوک موسیقی ، گھوڑوں کی ریلی اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔یہ اَقدامات ووٹنگ کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ایک متحرک اور پُرجوش ماحول بنانے کے لئے بنائے گئے تھے۔اِس موقعہ پر ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام اطہر عامر خان، سٹیٹ نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی اختر قاضی، سٹیٹ میڈیا نوڈل آفیسر سپنا کوتوال، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ڈی ایچ پورہ بشیر الحسن، نوڈل آفیسر ایس وَی اِی اِی پی نازیہ حسن، چیف ایجوکیشن آفیسر ڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسر، تحصیل دار اور دیگر افسران کے علاوہ ووٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر چیف الیکٹورل آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 25 مئی کو ضلع میں پولنگ کے دِن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔اُنہوں نے جمہوری عمل میں رائے دہندگان کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا اور شرکا¿ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس مقصد کے لئے سفیر کے طور پر کام کریں ، شہری ذمہ داری اور شرکت کا پیغام پھیلائیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اطہر عامر خان نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد شرکا¿ میں شہری ذمہ داری اور جوش و خروش کا احساس پیدا کرنا اور ووٹنگ کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا ہے۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 تاریخ کو ریکارڈ ووٹنگ کے لیے بڑے پیمانے پر باہر آئیں۔اہرہ بل میں یہ سویپ( ایس وِی اِی اِی پی )پروگرام الیکشن کمیشن اور ضلعی حکام کے زیادہ ووٹر ٹرن آو¿ٹ اور اِنتخابی عمل میں باخبر شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔