نئی دلی/ہندوستان کے نائب صدر جناب جگدیپ دھنکر 22 مئی 2024 کو اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے۔ وہ ایرانی صدر رئیسی کے المناک انتقال پر تعزیت کی سرکاری تقریب میں شرکت کریں۔ صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، 19 مئی 2024 کو ایک المناک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر ایرانی اہلکار کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے۔ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایران کی حکومت اور عوام کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے 21 مئی 2024 کو نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا تاکہ اس المناک نقصان پر ہندوستان سے تعزیت کی جاسکے۔ ہندوستان میں منگل 21 مئی 2024 کو قومی سوگ کا دن منایا جا رہا ہے۔