سری نگر/02مئی2024ئ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سینئر اَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور پی ایم پیکیج ملازمین کے لئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے صوبہ کشمیرمیں ٹرانزٹ رہائش گاہوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور تعمیرات اور اِس سے منسلک بنیادی ڈھانچے ، اپروچ روڈز ، پانی اور بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات کو مکمل کریں۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو ،لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری،سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ جی پرسنا راما سوامی، سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) پھوبندر کمار،سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، اِمداد، باز آباد کاری اور تعمیر نو محکمہ اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔