مانچھو بڈگام علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب تیز رفتار ریل گاڑی نے معمر شہری کو کچل کر ابدی نیندسلا دیا ۔ ادھر اوڑی میںسڑک حادثے میں ایک شہری زخمی ہو گیا جبکہ اسکی بیوی معجزاتی طور پر بچ نکلی ۔ اتورا کی صبح مانچھو بڈگام علاقے میں 50سال کا معمر شہری ٹرین کے نیچے آکر لقمہ اجل بن گیا ۔ معمر شہری کی شناخت یاسین احمد وانی ساکنہ باغ مہتاب سرینگر کے بطورہوئی ہے ۔ ریلوئے پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معمر شہری فون پر مصروف تھا جس دوران بڈگام سے سرینگر کی طرف آنے والی ریل گاڑی نے اسکو زوردار ٹکر ماکر کچل ڈالا اور اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد شہری کی نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔ا دھر اوڑی میں ایک سڑک حادثے میںشہری زخمی ہو گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ایک بیلنو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میںجاگری جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار توصیف احمد قریشی ولد محمد سلیم قریشی ساکنہ اوڑی زخمی ہو گیا جبکہ اس کی بیوی معجزاتی طور پر بچ نکلی ، زخمی شہری کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔