لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 146ویں سالگرہ پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کی سالمیت ، یکجہتی اور قومی تحفظ کےلئے اپنی ساری زندگی صرف کی ۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل ایک بہترین منتظم اور لیڈر تھے جنہوںنے بھارت کی یکجہتی میں اہم رول اداکیا ہے ۔ اس دوران انہوںنے راشٹریہ ایکتا دوس کے موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دن مرد آہن کے جنم دن سے موقعے پر منایا جاتا ہے ۔ ادھر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نتیش ور کمار نے راشٹریہ ایکتا دوس کے حوالے سے راج بھون کے سٹاف کو قومی سالمیت اور تحفظ کا حلف دلایا ۔