اگلے ہفتے تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی
سرینگر/21اپریل/وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری رہنے کے بیچ اتوار کو صبح سے ہی مطلع صاف ہوا اور سہ پہر تک دھوپ کھلنے کے بعد شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںگرج چمکنے کے ساتھ ہی بوندا باندی شروع ہونے کے ساتھ ہی درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 25اپریل تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رکھنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ تاہم اس مدت کے دوران کہیں پر شدید بارشوں کا امکان نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق اس بیچ لگاتار موسم ابر آلود رہنے اور میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میںژالہ باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آئی ہے ۔دریں اثناءوادی کشمیر میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی ہے جبکہ دریائے جہلم اور جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے ۔وادی کشمیر میں موسم کی ابتر صورتحال بدستور جاری ہے البتہ اتوار کی صبح مطلع صاف ہونے کے ساتھ ہی دھوپ نکلی تاہم سہ پہر کے بعد پھر سے آسمان پر بادل چھا گئے اورہلکی بوندا باندی شروع ہوئی اور کئی جگہوں پر تیز بارشیں بھی ہوئیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کے بارشیں اور کہیں کہیں پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت کئی دیگر اضلاع میں بعد اتوار کو اگرچہ بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا تاہم کچھ وقت بعد ہی مطلع پھر ابر آلود ہوا اور کئی جگہوں پر پھر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہوا ۔دریں اثناءوادی کشمیر میں مسلسل بارشیں جاری رہنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہوئی ہے جبکہ دریائے جہلم اور جھیل ڈل سمیت دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیا ت نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں کہیں کہیں پر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔ جبکہ 25 اپریل تک کو کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے 26 سے 27 اپریل تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔وادی میں مسلسل بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔