دیش کے لوگ جلد ہی ریل کے ذریعے کشمیر میں ہونے والی تبدیلی کا خود مشاہدہ کریں گے ۔ وزیر اعظم
آج کشمیر کے ہر گھر میں خوشحالی ہے اور لوگ مودی سرکار زندہ باد کے نعرے لگارہے ہیں
سرینگر//وزیر اعظم نریندرمودی نے ایک بار پھر دفعہ 370کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370سے متعلق ملک میں ڈر پھیلایا گیا تھا کہ اس کو چھوو گے تو ملک میں آگ لگ جائے گی ۔ مانو یہ بجلی کا کرنٹ تھا اس کے چھوتے ہی پورے دیش میں کرنٹ دوڑ جاتا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر سے370کو ختم کیا گیا نہ کرنٹ دوڑا اور ناہی آگ لگی بلکہ اس کے ہٹنے سے کشمیر میں پھول کھل اُٹھے اور کشمیر میں خوشحالی آئی ہے اور امن و سکو ن سے لوگ زندگی گزاررہے ہیں ۔ اب جلد ہی تم لوگ یہاں ٹرین میں بیٹھ کر کشمیر کی خوبصورت وادیوں کا نظارہ دیکھیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تین طلاق کو ختم کرکے کروڑوں مسلم بہنوں کو راحت پہنچانے کا کام مودی نے کہا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اپوزیشن پارٹیاں کہتی تھیں کہ رام مندر بنے گا تو آگ لگے گی لیکن آگ نہیں لگی بلکہ دیئے جل گئے ۔