سرینگر//جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے سوموار کے روز ماہ رمضان میں صدقہ فطر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بازاری صورتحال کے پیش نظر فی کس 70روپے صدقہ فطر مقرر کیاگیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں صدقہ فطر 70روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں مفتی ناصر الاسلام نے سوموارکے روز باضابطہ اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں بازاری صورتحال کے مطابق 70روپے صدقہ فطر مقرر کیاگیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ صدقہ فطر سبھی مومنین پر فرض ہے چاہے وہ بالغ ہو یا نابالغ ہر کسی کو یہ صدقہ عید الفطر کی نماز سے قبل ہی اداکرنا ہوتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ صدقہ فطر قبل از عید اداکرنا بہتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدقہ کے مستحق افراد خاص کر یتیموں ، محتاجوں اور نادر لوگوں کو یہ دینا افضل ہے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکے ۔