موجودہ دور میں جنگ کے طریقہ کار تبدیل ہورہے ہیں ۔ فوجی سربراہ
سرینگر//فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہاکہ مشرقی لداخ اور اور دیگر سرحدی علاقوں میں تعینات بھارتی فوج کی پوزیشن مضبوط ہے تاہم چین کے ساتھ لگنے والی حقیقی حد متارکہ پر حالات حساس ہے اور ہمیں ہر حلہ پرنظر رکھنے ہوگی ۔ انہوںنے بتایا کہ ہمیں دنیا بھرمیں ہونے والی جنگوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ موجودہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں جنگ کا طریقہ کار تبدیل ہوا ہے ۔ جنرل پانڈے نے بتایا کہ 1962کے بنسبت بھارتی فوج کافی مضبوط ہے اور جنگ کی صورت میں کافی بہتر انداز میں جوابی کارروائی کرسکتی ہے ۔وہ انڈیاٹوڈے کانکلیو 2024 میں مباحثہ میں حصہ لے رہے تھے۔وائس آف انڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ وہ حقیقی خط ِ قبضہ(ایل اے سی) کی صورتِ حال کو ”مستحکم لیکن حساس“ قراردینا چاہیں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایل اے سی پر ہندوستانی فوجیوں کی تعیناتی متوازن ہے۔














