الیکشن میں لوگوں کی ریکارڈ تعداد شرکت کی توقع ہے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر
سرینگر///ڈویژنل کمشنر کشمیر نے سنیچر وار کوکہاکہ وادی کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کےلئے سرکاری سطح پر تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں اورلوک سبھا انتخابات میں لوگ ریکارڈ سطح پر ووٹ ڈالیں گے ۔انہوںنے بتایا کہ مرکز اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ہدایت جاری ہونے کے بعد ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ وادی میں ووٹنگ آزادانہ اور منصفانہ طریقے پر ہوں اورزیادہ سے زیادہ لوگ اس جمہوری عمل میں شرکت کرسکیں۔ وائس آف انڈیاکے مطابق ڈویڑنل کمشنر کشمیر وجے کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ تمام تیاریاں پوری ہو چکی ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں ریکارڈ توڑ ووٹروں کی فیصد کی توقع رکھتے ہیں۔یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ آئندہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانا ہماری ترجیح رہے گی۔ بیدھوری نے کہاکہ ای سی آئی کے وفد نے جس نے حال ہی میں اپنے جموں و کشمیر کے دورے کا اختتام کیانے بھی یہاں کی تیاریوں کے حوالے سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا













