بھارت اسلامو فوبیا سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر ووٹنگ سے باز رہا
سرینگر/16مارچ//اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ‘اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات’ کو منظور کیاجبکہ ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ اور چین کے تعاون سے اسلامو فوبیا پر پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر غیر حاضر رہا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی طرف سے پیش کردہ اور چین کے تعاون سے اسلامو فوبیا پر پیش کی گئی قرارداد کے مسودے پر غیر حاضر رہا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندو مت، بدھ مت، سکھ مت اور تشدد اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنے والے دیگر عقائد کے خلاف "مذہبی فوبیا” کا پھیلاو بھی ہونا چاہیے۔193 رکنی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ‘اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے اقدامات’ کو منظور کیا، جس کے حق میں 115 ممالک نے ووٹ دیا، کسی نے بھی مخالف میں ووٹ نہیں اور 44 غیر حاضر رہے، جن میں بھارت، برازیل، فرانس، جرمنی، اٹلی، یوکرین اور برطانیہ شامل ہیں۔