جموں کشمیر میں 33ویں والی بال چمپین شپ’من‘ کااختتام ہوا ہے جس دوران جموں اور جے کے پولیس کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جس میں جے کے پی نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ جموں ٹیم نے دوسری اور کولگام ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ چمپین شپ کی اختتامی تقریب میں ضلع کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے ۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر میں 33ویںوالی بال چمپین شپ اختتام ہوئی ۔ اس چمپین شپ میں جموں کشمیر کے 18اضلاع کی 18ٹیموں نے حصہ لیا ۔ والی بال چمپین شپ ’من ‘ کے 18میں تین دنوں تک کھیلے گئے اور فائنل میچ میں جموں کشمیر پولیس اور جموں کی ٹیم کے مابین کھیلا گیا ۔چمپین شپ میں جے کے پی پہلے نمبر پر فائز ہوئی جبکہ جموں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی اور کولگام کی ٹیم نے تیسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا اس طرح چمپئن شپ کی 18ٹیموں میں سے تین ٹیمیں فاتح قراردی گئیں۔ اس چمپین شپ کا اہتمام جموں کشمیر والی بال ایسوسی ایشن کے آرگنائزر عامر بٹ نے کیا تھا جبکہ چمپین شپ کی اختتامی تقریب پر ڈی سی سرینگر اعجا ز اسد نے بطور مہما ن خصوصی شرکت کی جبکہ جموں کشمیر سپورٹس سیکریٹری نزہت گُل بھی اس موقعے پر موجود تھیں ۔ ڈی سی سرینگر نے کامیاب ٹیموں اور صحافیوں میں اعزازی انعامات بھی تقسیم کئے ۔ اس موقعے پر ڈی سی سرینگر محمد اعجاز اسد نے کہا ہے کہ اس طرح کی کھیل سرگرمیوں سے یہاں کے نوجوانوں میں کھیل کے تئیں دلچسپی اور زیادہ بڑھے گی اور انتظامیہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے میں منتظمین کو بھر پور تعاون فراہم کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ دور میں جہاں نوجوانوں کی جانب سے منشیات کی طرف مائل ہونے کی خبریںموصول ہورہی ہیں جوجوانوں کی اس طرح کھیل سرگرمیوں میں مشغول رکھنا سماج کےلئے ایک اہم خدمت تصور کی جاسکتی ہے ۔ا نہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنے جوہر دکھاکر ملک اور بین القوامی سطح پر نام روشن کریں۔ اس دوران سیکریٹری سپوٹس نزہت گل نے بتایا کہ سرکار جموںکشمیر میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاوادینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ انہوںنے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا کریں ۔