Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات کابگل بجادیا

by Online Desk
16 مارچ 2024
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

ملک میں 19اپریل سے لوک سبھا کے عام انتخابات شروع ہوں گے ،ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی
جموں کشمیر میں 19اپریل سے 26مئی تک 5مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے
لوک سبھا انتخابات میں 12 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 97 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں
عام پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات نہیں ہوں گے
جموںکشمیر میں ستمبر سے قبل ہی اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے ۔الیکشن کمیشن
سنیچر رات 12بجے سے ملک بھر میں ضابطہ اخلاق نافذا لعمل
سرینگر//ملک میں عام پارلیمانی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشنر راجیو کمار نے کہا کہ 19اپریل سے ملک بھر میں مرحلہ وار طریقے سے ووٹنگ ہوگی ۔ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کی 6پارلیمانی نشستوں سمیت ہندوستان بھر میں 543 پارلیمانی نشستوں کے لیے پولنگ 19 اپریل سے 7/8 مرحلوں میں ہوگی۔19اپریل کو اوھمپور کی نشست کےلئے انتخابات ہوں گے ، جموں کی نشست کےلئے 26اپریل کو اور اننت ناگ راجوری سیٹ کےلئے 7مئی کو اسی طرح سرینگر کی نشست کےلئے 13مئی کو انتخابات ہوں گے جبکہ 26مئی کو بارہمولہ کی پارلیمانی نشست کےلئے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔اسی کے ساتھ ملک بھر میں ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہوگیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 96.8 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 49.7 کروڑ مرد اور 47.1 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ اس میں 19.74 کروڑ نوجوان ووٹر شامل ہیں۔ 85 سال سے زیادہ عمر کے 82 لاکھ ووٹر اور 1.8 کروڑ سے زیادہ نوجوان ووٹر یا پہلی بار ووٹ دینے والے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں 26 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا۔ سکم، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور اروناچل پردیش جیسی ریاستوں میں بھی ایک ساتھ اسمبلی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کیاجس کے تحت لوک سبھا کے پہلے مرحلے میںجموں کشمیر کی ایک پارلیمانی نشست پر ووٹنگ ہوگی ۔مرکز کے زیر انتظام علاقہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے گا۔ عام پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں ہوںگے البتہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 30ستمبرسے قبل ہی جموںکشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات منعقدہونے کی توقع ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات کااعلان کیا ہے ۔ اس بیچ کمیشن نے واضح کیا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات بھی منعقد کئے جارہے ہیں البتہ ابھی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی ہدایت پہلے ہی جاری کی ہے ۔ اس بیچ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اروناچل پردیش، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور سکم۔ مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈمیں اسمبلی انتخابا ت پارلیمانی الیکشن کے ساتھ ہی ہوں گے ۔ لوک سبھا انتخابات میں 10.5 لاکھ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر تقریباً 97 کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ملک میں 1.82کروڑ ووٹر پہلی بار اپنے ووٹ کااستعمال کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔ادھر موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 303 نشستیں حاصل کی تھیں۔وی او آئی کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات سات مراحل میں ہوں گے اور پہلا مرحلہ 19اپریل کو شروع ہورہا ہے ۔ ملک میں عام پارلیمانی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشنر راجیو کمار نے کہا کہ 19اپریل سے ملک بھر میں مرحلہ وار طریقے سے ووٹنگ ہوگی ۔ تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ہندوستان بھر میں 543 پارلیمانی نشستوں کے لیے پولنگ 19 اپریل سے 7/8 مرحلوں میں ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔اسی کے ساتھ ملک بھر میں ضابطہ اخلاق نافذ العمل ہوگیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ 96.8 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹر ہیں جن میں 49.7 کروڑ مرد اور 47.1 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ اس میں 19.74 کروڑ نوجوان ووٹر شامل ہیں۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی فوجیوں کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی

مشرقی لداخ میں ہند۔ چین سرحدی صورت ِحال حساس: جنرل منوج پانڈے

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی یوٹی کے تمام ضلع کمشنروں کے ساتھ میٹنگ
تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات کابگل بجادیا

16 مارچ 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ماڈل ٹاون سوپور میںٹریفک حادثہ رونماء35سالہ خاتون اسپتال میں لقمہ اجل
تازہ ترین خبریں

ماڈل ٹاون سوپور میںٹریفک حادثہ رونماء35سالہ خاتون اسپتال میں لقمہ اجل

11 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d