سرینگر/ انتظامی کونسل جس کی آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، نے جموں و کشمیر فلم پالیسی۔2024 کو منظوری دی۔راجیو رائے بھٹناگر، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر؛ اٹل ڈلو، چیف سکریٹری؛ مندیپ کمار بھنڈاری، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نے میٹنگ میں شرکت کی۔اس پالیسی کا مقصد جموں و کشمیر کو سنیما کی تخلیقی صلاحیتوں اور پیداوری کے مرکز کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ منظور شدہ پالیسی موجودہ فلم پالیسی یعنی جے اینڈ کے فلم پالیسی 2021 کی جگہ لے لے گی۔یہ پالیسی وقت کے پابند انتظامی معاونت، سنگل ونڈو سیل کے قیام، فلموں کی شوٹنگ کے لیے اجازت دینے کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے، مالی امداد کا پیکیج، سینما کی تشہیر سے وابستہ سرکاری/غیر سرکاری اداروں کو فروغ دینا اور قومی سطح پر مسابقتی انفراسٹرکچر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ پالیسی فلم ڈیولپمنٹ کونسل، جے اینڈ کے فلم ڈویژن، اسکرپٹ اسکریننگ کمیٹی، ڈویژنل لوکیشن پرمیشن کمیٹی، فلم ڈیولپمنٹ فنڈ اور فلم فیسٹیولز کے ذریعے سرگرمیوں کی برانڈنگ اور فروغ کے لیے میکانزم جیسے اداروں کو فراہم کرتی ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ فلم کی شوٹنگ کا ایک حصہ یو ٹی حکومت سے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے، شوٹنگ کے کم از کم 20 دن کا معیار فراہم کیا گیا ہے۔ فلموں/ٹی وی سیریلز/شوز/ویب سیریز وغیرہ کے لیے سبسڈی کا دعویٰ کرنے کے معیار کو بھی پالیسی میں مطلع کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر کی علاقائی زبانوں میں سب سے زیادہ سبسڈی 1.25 کروڑ روپے ہوگی۔