BJP نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں کیلئے اپنے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔BJP نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں کیلئے اپنے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست کے مطابق، وزیراعظم نریندر مودی اپنے موجودہ لوک سبھا حلقے وارانسی سے چناو¿ لڑیں گے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، لکھنو¿ حلقے سے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گاندھی نگر سے اور مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے چناو¿ لڑیں گی۔ ان امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے BJP کے جنرل سکریٹری ونود Tawde نے نئی دلّی میں بتایا کہ پہلی فہرست میں 34 مرکزی وزرء اور وزرائے مملکت کے نام شامل ہیں۔دیگر سرکردہ ناموں میں مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال شامل ہیں جو بیکانیر حلقے سے چناو¿ لڑیں گے۔ ان کے علاوہ گجیندر سنگھ شیخاوت کو جودھپور سیٹ سے اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو کوٹہ سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی امیدوار کے طور پر نامزد کئے جانے والے سبھی امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی، آنے والے دنوں میں بقیہ سیٹوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ پارٹی، اچھی حکمرانی کے اپنے ریکارڈ کی بنیاد پر لوگوں کے پاس جاری ہے۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت کے 140 کروڑ عوام، ہمیں ایک بار پھر اپنا آشیرواد دیں گے اور ایک وکست بھارت کی تعمیر اور اپنی خواہشات اور امنگوں کو پایہءتکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں اس سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔