سرینگر/02مارچ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 3 مارچ 2024 کو قومی حفاظتی ٹیکوں کے موقع پر پانچ سال سے کم عمر کے تقریباًا 1 لاکھ 43 ہزار 5 سو 54 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک سے بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اننت ناگ ڈاکٹر محمد یوسف زاگو نے بتایا کہ ضلع میں پلس پولیو سے بچاو¿ کے تمام انتظامات کو مکمل کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے کل1,43,554 بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ میں 673 بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن کے لیے 2692 کارکنوں 13 موبائل ٹیموں 18 ٹرازسٹ پوانٹس کو حفاظتی ٹیکہ لگانے کا کام سونپا گیا ہے جن میں 673 ویکسینیٹر، 820 آشا ورکرز، 579 آنگن واڑی کارکنان, ہیلتھ ورکرز 816، ایجوکیشن ورکرز 7 آسکولی بچیے 120 اور 350 رضاکار شامل ہیں۔ تمام کولڈ چین پوائنٹس پورے ضلع میں جدید ترین ILRs، ڈیپ فریزر، کولڈ بکس کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہیں”، انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ کے تمام علاقوں میں ویکسین فراہم کی گئی ہے، انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی طرف سے موسمی ایڈوائزری کی وجہ سے ہم یقینی بنائیں گے اور ویکسین پہلے سے ہی ضلع کے تمام دور دراز علاقوں میں بھیج دی گئی ہے۔