سرینگر جموں شاہراہ پر ایک ٹینکر کو حادثہ ، ایک شخص کی موت واقع
رام بن میں دم گھٹنے سے ایک نوجوان لقمہ اجل، چار دیگر ہسپتال میں داخل
سرینگر/02مارچ///جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک آٹو ڈرائیور پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر اودھمپور کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔اس دوران رام بن ضلع کے گول علاقے میں سنیچر وار کو ایک نوجوان کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ اس بیچ چار دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام ریڈونی علاقے میں سنیچر کو اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان کو پُر اسرار طور پرمردہ پایا گیا ۔نوجوان کی شناخت سہیل احمد گورو ولد نذیر احمد گورو ساکن ریڈوانی پائین جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اپنے رہائشی مکان پر مردہ پایا گیا۔وی او آئی نمائندے نمائندے غلام نبی کھانڈے کے مطابق سٹیشن ہاو ¿س آفیسر (ایس ایچ او) قیموہ رئیس احمد نے بھی واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ موت کی وجہ جاننے کے لیے موقع کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔دریں اثناءضلع اودھم پور میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹینکر کے ایک پہاڑی کے کنارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں سرینگر جموں قومی شاہراہ پر موڈ پسی کے نزدیک ایک ٹینکر ایک پہاڑی کے کنارے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔وی او آئی کے مطابق ادھر ایک 18 سالہ لڑکے کی موت ہوگئی، جب کہ رام بن ضلع کے گول کے ڈیدھا علاقے میں ایک کمرے کے اندر نیند کے دوران دم گھٹنے کے بعد چار دیگر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمرے میں موجود جنریٹر سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ سے نوجوان دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا وہ شادی کی تقریب میں تھے۔ متوفی کی شناخت محمد طارق ساکن ڈیدھا کے نام سے ہوئی ہے۔