یکم مارچ سے موسم میں تبدیلی آئے گی 2مارچ کو میدانی اور بالائی علاقوں میں سخت برفباری کا امکان
محکمہ موسمیات نے سرینگر سمیت گیارہ اضلاع کےلئے نارنگی وارننگ جاری کی ، وادی کے اہم شاہراہ بندہوہوسکتی ہیں
سرینگر//یکم مارچ سے مغربی ہواﺅں کے جموں کشمیر پر اثراندازہونے کے نتیجے میں وادی میں موسم میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارشیں ہوسکتی ہیںجبکہ محکمہ موسمیات نے 11اضلاع کےلئے نارنگی الرٹ جاری کیا ہے جن میں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، سرینگر، اننت ناگ، شوپیاں، کولگام، رام بن، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع شامل ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر میں جمعرات سے موسم میں پھر سے تبدیلی آنے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں میدانی ور بلائی علاقوں میں ہلکی سے بھاری برفباری ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق یکم مارچ سے وادی کشمیر میں مغربی ہوائیں جموںک













