سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں نے گولیاں چلاکر واپس بھگادیا
سرینگر/28فروری/جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کی حفاظت کرنے والے فوجی دستوں نے پونچھ ضلع میں ہندوستانی علاقے میں دراندازی کرنے کے بعد پاکستانی ڈرون پر تقریباً دو درجن گولے فائر کئے۔حکام نے بدھ کو بتایا کہ ڈرون مینڈھر اور کرشنا گھاٹی سیکٹرز میں کچھ آگے کی ہندوستانی پوسٹوں پر کچھ دیر کے لیے منڈلانے کے بعد پاکستان کی طرف واپس بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ منگل کو دیر گئے پیش آیا۔ڈرون کی موجودگی کے بعد فورسسز کی طرف سے تلاشی مہم کا آغاز کیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں یا منشیات کو ہوا سے نہیں گرایا جا رہا ہے۔