کئی ترقیاتی منصوبے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سب سے اونچے ریاسی میںریل پُل کا بھی افتتاح کریں گے
سرینگر اور جموں میں حفاظتی انتظامات سخت ، جگہ جگہ ناکے اور تلاشی
سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی رواں ماہ کی 20تاریخ کوممکنہ طور پر جموں کشمیر کا دورہ کریں گے جس دوران وہ کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کابھی افتتاح کرنے والے ہیں ۔وزیر اعظم کے مجوزہ دورہ کے سلسلے میں نہ صرف جموں بلکہ وادی کشمیر میں بھی حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ ناکے لگائے گئے جہاں سے گزرنے والی گاڑی ، موٹر سائکل ، آٹو رکھشاﺅں کو روک کر تلاشی لی جارہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر 20 فروری کو جموں و کشمیر کا دورہ کر کے ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ جموں میں ایک ریلی سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کے 20 فروری کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہےں۔

وہ جموں کے ساتھ ساتھ سری نگر کا بھی دورہ کریں گے لیکن دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اگلے دو دنوں میں اس کا اجراءکر دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وزیر اعظم جموں میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن میں سانبہ کے وجے پور میں ریلوے کا سب سے اونچا پل ہے جو کشمیر کو اس سال ریل کے ذریعے ملک کے باقی حصوں سے جوڑ دے گا۔افتتاح کے لیے کئی دیگر پروجیکٹوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ مودی جموں و کشمیر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ایک ہی جگہ سے ہونے کی توقع ہے۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کشمیر کے پیش نظر جموں اور وادی میں حفاظت کے سخت اقدامات اُٹھائے گئے ہیں سرینگر شہر کے تمام داخلی راستوںپر ناکے اور اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ ادھر سرینگر کے اندرونی علاقوں میں بھی گاڑیوں، موٹر سائکلوں اور آٹو رکھشاﺅں کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے اور مسافروں سے پوچھ تاچھ بھی کی جارہی ہے کہ وہ کہاں جارہے ہیں کہاں سے آئے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ ادھر سرینگر کے علاوہ دیگر قصبہ جات میں بھی اضافی حفاظتی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔