وسیع جنگلات سے شعلے بھڑک اُٹھے ،فوج کوالرٹ کیا گیا
سرینگر///پونچھ کے سرحدی علاقے کے جنگلات میں بھیانک آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع سرحدی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے پیش نظر سرحد پر فوج کو متحرک کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے سرحدی علاقہ میں وسیع جنگلات میں گزشتہ روز آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ سے اٹھنے والے شعلے اور دھواں کئی کلومیٹر دور پونچھ شہر میں بھی صاف دکھائی دے رہا تھا۔ آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ ضلع میں ہندوستان-پاکستان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر دیگوار سیکٹر میں بدھ کی شام تقریباً 5 بجے لائن آف کنٹرول کے قریب نورکوٹ علاقے میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ نے کچھ ہی دیر میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ سے اٹھنے والے شعلے اور دھواں کئی کلومیٹر دور پونچھ شہر میں بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔دوسری جانب لائن آف کنٹرول کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تعینات فوج بھی الرٹ ہوگئی ہے۔ رات گئے لکھے جانے تک آگ کے شعلے مسلسل بلند ہو رہے تھے۔
وادی کشمیر میں رہنگیائی اور بنگلہ دیشی شہریوں کی سمگلنگ کامعاملہ