سمارٹ سٹی کےلئے جامع ٹرانسپورٹ منصوبہ کےلئے ڈویژنل کمشنر کشمیر کی صدارت میںمیٹنگ منعقد
سرینگر/شہریوں کےلئے سرینگر شہر میں ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات بہم رکھنے اور بس سٹاپوں پر وقت پر مسافر گاڑیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایس آر ٹی سی اور آر ٹی اور کشمیر کے افسران سے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا بہتر نظام سمارٹ سرینگر میں اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ جس میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل اور ان کی شکایات کے ازالہ کےلئے بھی ہدایت دیں ۔ میٹنگ میں سی ای او سمارٹ سٹی، وی سی ایس ڈی اے ، کمشنر ایس ایم سی ڈاکٹر اویس احمد ، ایم ڈی ایس آر ٹی سی ، آر ٹی او کشمیر ، ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر ، ایس ایس پی رورل اور مختلف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے ذمہ دارون نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے ٹرانسپورٹروں سے کہا کہ وہ اپنی خدمات کو اپ گریڈ کریں اور اسمارٹ سٹی، ایس آر ٹی سی اور آر ٹی او کشمیر کے افسران کے ساتھ رابطہ قائم کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی گاڑیاں تمام راستوں پر شام دیر گئے تک چلائی جائیں۔
ٹرانسپورٹرز نے اجلاس کو اپنی مختلف شکایات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یوٹی کے لیے ایک جامع ٹرانسپورٹ پالیسی اور غیر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ریگولیشن اور ای رکشہ آٹوز کے لیے ایک پالیسی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پرصوبائی کمشنر نے آر ٹی او کشمیر کو حکم دیا کہ وہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ایک تفصیلی منصوبہ اور ٹائم ٹیبل تیار کرنے کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سٹی کے کسی بھی سٹاپ پر بسوں کے آنے اور جانے کے وقت کے بارے میں آگاہ ہونا چاہیے۔