دوحہ /وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بات چیت کی۔ یہ ملاقات اس کچند دن بعد آئی ہے جب قطر نے ہندوستانی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو رہا کیا جنہیں اگست 2022 میں گرفتار ہونے کے بعد موت کی سزا سنائی گئی تھی۔بات چیت کا مرکز تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، خلائی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز تھا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے مودی اور امیر کے درمیان ہونے والی ملاقات کو ’’ نتیجہ خیز‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نے اس ملک میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے قطری رہنما کا شکریہ ادا کیا۔مودی متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کل رات قطر کے اس دارالحکومت پہنچے۔جیسوال نے ایکس پر کہا، ”دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی، خلائی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔ وزیر اعظم نے قطر میں ہندوستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے امیر کا شکریہ ادا کیا۔ کل رات دوحہ پہنچنے کے فوراً بعد مودی نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی۔ عبدالرحمان قطر کے وزیر خارجہ بھی ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا، ”دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے مغربی ایشیا میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔