پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت، ہر گھر کو ماہانہ مفت 300یونٹ بجلی ملے گی
سرینگر/14فروری //وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا اکاونٹ ”ایکس “پر لوگوںسے کہا ہے کہ وہ پی ایم سوریہ گھر ”مفت بجلی یوجنا“ کےلئے آج ہی اپنا نام رجسٹرکرکے کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کو روشن کردیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم سوریہ گھر ”مفت بجلی یوجنا“کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس یوجنا کا مقصد مقصد ایک کروڑ گھرانوں کو 300 یونٹس فراہم کرکے روشن کرنا ہے اور اس پر 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی کوشش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ ان کی حکومت ‘پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا’ شروع کر رہی ہے جس کا مقصد ہر ماہ ایک کروڑ گھرانوں کو 300 یونٹس بجلی فراہم کرکے روشن کرنا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر 75,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوگی۔مزید پائیدار ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے، ہم پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا شروع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئے ملک کو کشمیر سے لیکر کنیا کماری تک روشن کریں اور بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ توانائی میں اضافہ کریں۔ پی ایم مودی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ 75,000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس پروجیکٹ کا مقصد ہر ماہ فی کنبہ 300 یونٹس فراہم کرکے 1 کروڑ گھرانوں کو روشن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم سبسڈی، جو براہ راست لوگوں کے بینک کھاتوں میں دی جائے گی، بھاری رعایتی بینک قرضوں تک، مرکزی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ لوگوں پر لاگت کا کوئی بوجھ نہ پڑے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک قومی آن لائن پورٹل سے مربوط کیا جائے گا۔پی ایم مودی نے کہا کہ اس اسکیم کو نچلی سطح پر مقبول بنانے کے لیے، شہری بلدیاتی اداروں اور پنچایتوں کو ان کے دائرہ اختیار میں چھت پر شمسی نظام کو فروغ دینے کے لیے ترغیب دی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی، اسکیم زیادہ آمدنی، کم بجلی کے بلوں اور لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔انہوںنے کہاکہ آئیے شمسی توانائی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔ میں تمام رہائشی صارفین، خاص طور پر نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی کی ویب سائٹ پر درخواست دیںاور اس سکیم کا فائدہ حاصل کریں۔