درجنوں میوہ زور سبزیوں کی دکانیں خاکستر
سرینگر//سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے علاقے میں سوموار کو آگ کی ایک بھیانک واردات میں درجنوںدکانیں جل کر خاکستر ہوئی ہیںجس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان تباہ ہوگیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں سوموارکے روز سبزی اور فروٹ منڈی میں بھیانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں درجنو ں دکانیں خاکستر ہوئیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ منڈی میں آگ لگنے سے درجنوں دکانیں جل گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ، پولیس، فائر ٹینڈر اور فوج کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔حکام نے بتایا کہ آگ مارکیٹ کے ایک کھوکھے سے شروع ہوئی اور اس نے تیزی سے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے آگ بجھانے کے لیے آپریشن بہت مشکل ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔