پیغام محبت لیکر آئے ہیں اور کہاکہ ہندوستان ایک ہے
نئی دلی/آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام اور دیگر اقلیتی طبقے کے مذہبی رہنما آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ پہنچے۔ وفدنے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر سے بھی ملاقات کی اور پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی۔انڈین مینارٹی فاؤنڈیشن کی بانی ہمانی سود نے کہا کہ مذہبی رہنما دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک ہے۔ آج ہندوستانی اقلیتی تنظیم مختلف مذہبی رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ پہنچی ہے۔ ہم سب کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وفد دنیا کو محبت کا پیغام دینے کیلئے پی ایم مودی کے پاس پہنچا۔ملک کے مختلف اقلیتی طبقات کی نمائندگی کرنے والے مذہبی رہنماؤں نے پیر کو پارلیمنٹ میں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کی۔ مذہبی رہنماؤں کو پارلیمنٹ کے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم مودی اور نائب صدر کے ساتھ مذہبی رہنماؤں کی بات چیت کا ایک ویڈیو ایکس پر بھی شیئرکیا گیا۔آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام امام عمر احمد الیاسی نے وزیر اعظم سے اپنی آئندہ ملاقات کے دوران قومی ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے محبت اور اتحاد کا پیغام دیا۔ آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام، امام عمر احمد الیاسی نے کہا یہ ملاقات ایک پیغام محبت ہے۔ انڈین مینارٹی فاؤنڈیشن کی بانی ہمانی سود نے اتحاد کے جذبات کی بازگشت کرتے ہوئے اس پیغام پر زور دیا کہ ہندوستان متنوع برادریوں کے ساتھ ایک قوم کے طور پر کھڑا ہے۔