نئی دلی۔/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ 30 جنوری کو نئی دہلی میں زراعت اور دیہی ترقیاتی بینکوں (ARDBs) اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (RCSs) کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی( کے تعاون سے وزارت تعاون کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں، تعاون کی وزارت "سہکار سے سمردھی” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور کروڑوں کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے آر ڈی بی اور آر سی ایس دفاتر کا کمپیوٹرائزیشن وزیر اعظم مودی کے "ساہکار سے سمردھی” کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں تعاون کی وزارت کے کئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ تعاون کی وزارت کے زیراہتمام یہ پروجیکٹ، کوآپریٹو سیکٹر کو جدید بنانے اور پورے کوآپریٹو ماحولیاتی نظام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لا کر کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مودی حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا مقصد 13 ریاستوں مرکز کے زیر اہتمام علاقوں میںمیں واقع زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں کے 1851 یونٹوں کو کمپیوٹرائز کرنا اور انہیں ایک مشترکہ قومی سافٹ ویئر کے ذریعے نابارڈسے جوڑنا ہے۔ تعاون کی وزارت کے اس اقدام سے زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں میں کامن اکاؤنٹنگ سسٹم اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے کاروباری طریقہ کار کو معیاری بنا کر آپریشنل کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ مزید برآں، اس اقدام کا مقصد لین دین کے اخراجات کو کم کرنا، کسانوں کو قرض کی تقسیم میں سہولت فراہم کرنا اور اسکیموں کی بہتر نگرانی اور تشخیص کے لیے حقیقی وقت میں ڈیٹا تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔ اس سے نچلی سطح پر پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز کے ذریعے قرض اور متعلقہ خدمات کے لیے ۔زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں سے جڑے چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔