نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جنوری کو سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ آف انڈیا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کا افتتاح کریں گے۔سپریم کورٹ کے 75ویں سال کی نقاب کشائی کرتے ہوئے، وزیر اعظم شہریوں پر مبنی معلومات اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کا آغاز کریں گے جن میں ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس (Digi SCR)، ڈیجیٹل کورٹس 2.0 اور سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ شامل ہیں۔ اس موقع پر پی ایم مودی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ڈیجیٹل سپریم کورٹ رپورٹس سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ملک کے شہریوں کو مفت اور الیکٹرانک فارمیٹ میں دستیاب کرائے گی۔ ڈیجیٹل ایس سی آر کی اہم خصوصیات یہ ہیں کہ 1950 سے سپریم کورٹ کی رپورٹوں کی تمام 519 جلدیں، جن میں 36,308 مقدمات شامل ہیں، ڈیجیٹل فارمیٹ، بک مارک، صارف دوست اور کھلی رسائی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔ڈیجیٹل کورٹس 2.0 ایپلی کیشن ای کورٹس پروجیکٹ کے تحت ضلعی عدالتوں کے ججوں کو الیکٹرانک شکل میں عدالتی ریکارڈ دستیاب کرانے کے لیے ایک حالیہ اقدام ہے۔ اس کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ساتھ اسپیچ کو ریئل ٹائم کی بنیاد پر متن میں نقل کیا جاتا ہے۔وزیراعظم سپریم کورٹ کی نئی ویب سائٹ بھی لانچ کریں گے۔ نئی ویب سائٹ انگریزی اور ہندی میں دو لسانی فارمیٹ میں ہوگی اور اسے صارف دوست انٹرفیس کے ساتھ دوبارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔