نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ‘رام رنگ’ میں نظر آئے جبکہ پروگرام کے دوران ناظرین کے درمیان پہنچے اور ہاتھ ہلاکر ان کی مبارکباد قبول کی۔ مسٹر مودی کو آج یہاں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران سفید کرتا پاجامہ میں دیکھا گیا۔ اس دوران انہوں نے ایک خاص قسم کی پگڑی پہن رکھی تھی۔ مسٹر مودی نے سفید کرتا پاجامہ کے ساتھ پیلے رنگ کی کثیر رنگ کی پگڑی پہن رکھی تھی، جسے بھگوان رام سے جوڑا جا رہا ہے ۔ گزشتہ سال یوم جمہوریہ کے موقع پر مسٹر مودی نے رنگین راجستھانی پکڑی پہنی تھی، جو تنوع کی علامت ہے ۔ واضح رہے کہ اس سال وزیر اعظم کی پہنی ہوئی پگڑی کا رنگ بھگوان رام کا رنگ سمجھا جارہا ہے اور 22 جنوری کو مسٹر مودی نے اتر پردیش کے ایودھیا میں نو تعمیر شدہ رام مندر میں بھگوان رام کی مورتی کی پران پرتسٹھا کی تھی۔ اس کیلئے ایک بہت بڑا مذہبی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے تقریباً 60 ہزار لوگ شریک ہوئے تھے ۔دریں اثناءمودی یوم جمہوریہ کے موقع پر کرتویہ پتھ پر منعقدہ پروگرام کے دوران ناظرین کے درمیان پہنچے اور ہاتھ ہلاکر ان کی مبارکباد قبول کی۔ وہ نیشنل وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صدر دروپدی مرمو اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا استقبال کرنے کرتویہ پتھ پر پہنچے ، لیکن صدر کا استقبال کرنے سے پہلے وہ قریب ہی بیٹھے اپنے کابینہ کے ساتھیوں تک پہنچ گئے