نئی دلی۔/ بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن نے آج مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں چٹرگلہ ٹنل پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ ادھم پور۔کٹھوعہ۔ ڈوڈا لوک سبھا حلقہ میں آنے والے سڑک اور پل کے دیگر پروجیکٹوں کے بارے میں جانکاری دی۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوامی نمائندوں کی درخواست یا ان کے مطالبے پر گزشتہ ساڑھے 9 سالوں میں اپنے لوک سبھا حلقہ میں زیادہ سے زیادہ پروجیکٹوں کو شروع کرنے اور مکمل کرنے کے لیے بی آر او کی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار، بی آر او نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر زیرو لائن تک سڑک کے رابطے کو مکمل کیا ہے۔ادھم پور۔کٹھوعہ ۔ڈوڈا لوک سبھا حلقہ میں پچھلے نو سالوں میں سڑک اور پل کی تعمیر میں بے مثال پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ایک سال پہلے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کرتے ہوئے کہا، سات بی آر او پلوں کا وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اکیلے کٹھوعہ ضلع میں ای۔افتتاح کیا تھا جس میں جنتریہ، کونیالی-1، کونیالی-2، چناب بڑی، پکا کوٹھا، چلہ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے بینادی پل صرف 90 دنوں میں تعمیر کیا گیا جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔اسی طرح اس مہینے کی 19 تاریخ کو، جموں و کشمیر میں جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ 11 بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا، جس میں بسوہلی-بنی-بھدرواہ روڈ پر جوتھا، سرد اور سارتھی پل نامی تین پل شامل ہیں۔مجوزہ چٹرگلہ ٹنل کے بارے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وہ طویل عرصے سے اس پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے لیکن مالی، ٹپوگرافیکل اور کووڈ سمیت دیگر رکاوٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اہم سرنگ ضلع کٹھوعہ کو ضلع ڈوڈہ سے جوڑ دے گی نئی شاہراہ بسوہلی بنی کے راستے چٹرگلہ سے ہوتی ہوئی بھدرواہ اور ڈوڈا کو چھوئے گی۔