شمالی ضلع بارہمولہ کے چیر داری علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مختصر شوٹ آوٹ میں ہائی بریڈ جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ آئی جی پی کشمیر نے جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو کو بارہمولہ میں دکاندار کو مارنے کے غرض سے بھیج دیا گیا تھا جبکہ وہ ونپو کولگام میں غیر ریاستی مزدور وں کو ہلاک کرنے والے گروپ کا بھی حصہ تھا ۔ اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق بارہمولہ کے چیر داری علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں اور سیکورٹی فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ جنگجوﺅں کی نقل و حمل کی اطلاعات ملنے کے بعد علاقے میںناکہ بٹھا یا گیا جس دوران وہاں سے گزر رہے جنگجو کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی کارروائی میں جاںبحق ہو گیا ۔ مختصر شو ٹ آوٹ میںجاں بحق ہوئے جنگجو کی شناخت جاوید احمد وانی ساکنہ کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے مختصر شوٹ آوٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں ہائی بریڈ جنگجو مارا گیا ۔ آئی جی پی کشمیر نے ایک ٹویٹ میںلکھا کہ بارہمولہ مختصر جھڑپ کے دوران ایک جنگجو مارا گیا جو ہائی بریڈ جیسا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو بارہمولہ میں دکاندار کو مارنے کے غرض سے بھیجا گیا تھا جبکہ وہ اور اس کا ایک اور ساتھی گلزار احمد جس کو 20اکتوبر کو مارا گیا ونپو کولگام میں غیر یاستی مزدوروں کی ہلاکت میںملوث تھا ۔اس سے قبل پولیس نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ چیر داری علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں نے اے ڈ ی پی اور فوج کی پارٹی پر حملہ کیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی اور ایک جنگجو مارا گیا ۔پولیس کے مطابق جھڑپ کے مقام سے ایک پستول اور ایک میگزین کے علاوہ پاکستانی گرینیڈ بھی بر آمدکر لیا گیا ہے ۔