دومکانات اور دو گاؤ خانے خاکستر
وسطی ضلع بڈگام کے پکھرپورہ میں گزشتہ پانچ روز میں دوسری بار بھیانک آگ میں دومکانات کے علاوہ دو گاؤ خانے مکمل طور تباہ ہوگئے آگ مکانات کے بیچ قائم گاؤ خانے سے نمودار ہوا وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں اتوار کے دوپہر کے پونےبارہ بجے کے قریب کےکمہار محلہ برلب نالہ ہکری یاجی کے نزدیک دو رہائشی مکانوں میں اچانک آگ نمودار ہوئی اس دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی پکھرپورہ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں پولیس اور مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم بھیانک آگ کے نتیجے میں غلام محمد ماگرے اور مختار احمد شیخ کے دونوں رہائشی مکانات کے علاوہ دو گاو خانے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے واضع رہے علاقے میں پانچ روز قبل آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین مکانات کے علاوہ دو گاؤ خانے مکمل طور تباہ ہوئے تھے