25جنوری 29اور 31جنوری کو برفباری اور بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمات
سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری ،پہلگام منفی 6.3درجہ حرارت کے ساتھ خطے میں سرد ترین مقام رہا
سرینگر /19 جنوری///وادی کشمیر میں مسلسل خشک موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے بالائی اور میدانی علاقوں میں 25جنوری کو برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ادھر گزشتہ شب بھی سرینگر میں درجہ حرارت منفی 4.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے جھیل ڈل اور دیگر دریاﺅں کا پانی جم گیا ۔دریں اثناءشبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے پینے کے پانی کے نل بھی منجمد ہوگئے جس کی وجہ سے صبح کے اوقات لوگوںکو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔