ADVERTISEMENT
کٹھوعہ میں 2183کنال اراضی انڈسٹریل اسٹیٹ کو منتقل،
پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی میں ترمیم کوبھی منظوری
2019سے اب تک انتظامی کونسل کی جانب سے 31000کنال اراضی محکمہ صنعت وتجارت کو منتقل کی گئی
سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل نے کٹھوعہ میں 2183 کنال اراضی انڈسٹریل اسٹیٹ کو منتقل کرنے کے منصوبے کو منظوری دی ہے جبکہ پرائیویٹ انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پالیسی میں ترمیم کوبھی منظوری دی گئی ۔ صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے 31 اکتوبر 2019 سے اب تک انتظامیہ نے 31000 کنال سے زیادہ ریاستی اور شاملات اراضی محکمہ صنعت و تجارت کو منتقل کر دی ہے
ADVERTISEMENT