سٹارٹ اپس کے معاملے میں ہندوستان دنیا کا تیسرا بڑ ا ملک ۔ صدر جمہوریہ
سرینگر/18جنوری//دروپدی مرمو پریذیڈنٹ آف انڈیانے کہا کہ ہمیں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کرنا چاہئے جہاں ہر عورت بااختیار ہو اور ہر نوجوان عورت اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے۔انہوںنے کہاکہ آج ہندوستان کے پاس تقریباً 1,17,000 اسٹارٹ اپس اور 100 سے زیادہ ایک یونیکورن کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج راشٹرپتی بھون میں خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی جو معروف اسٹارٹ اپس اور یونیکورن کے بانی اور شریک بانی ہیں۔ یہ میٹنگ "عوام کے ساتھ صدر” کے اقدام کے تحت ہوئی جس کا مقصد لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کرنا