نئی دلی/اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بڑھتی ہوئی سیاحت ‘ جموں و کشمیر میں تبدیلی’ کی "زندہ مثال” ہے، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں کہا کہ یو ٹی نے پچھلے ایک سال میں دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں کی آمد دیکھی ہے۔پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، "اور ایسا اس لیے ہوا ہے کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے۔ پہلے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وجہ سے زیادہ سیاح کشمیر نہیں آتے تھے۔اپوزیشن کے ان الزامات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ حکومت جموں و کشمیر میں انتخابات کے خلاف ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کئی بار واضح کیا ہے کہ انتخابات مناسب وقت پر ہوں گے۔انتخابات پر سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، "اب سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں انتخابات ستمبر تک کرائے جائیں اور وزیر داخلہ نے بھی یہ کہا ہے۔ اگر کانگریس اب بھی الزام لگا رہی ہے کہ بی جے پی الیکشن کروانا نہیں چاہتی ہیں، اب کس کی بات پر یقین کریں گے؟انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں سابقہ حکومتوں نے اپنی خوشامد کی سیاست کی وجہ سے خطے کے لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا۔