سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 5.2درجہ شوپیاں اور پہلگام میں منفی 5.7رہا
وادی میں 5جنوری تک موسم کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر//وادی میں سخت سردی کی لہر کے بیچ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری ریکارڈ کیا ہے جبکہ شوپیاں اور پہلگام سرد ترین رات رہی جہاں باالترتیب منفی 6.4اور منفی 5.7درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر سوموار کے روز مطلع صاف رہنے کے ساتھ ساتھ دن میں سردی میں اضافہ محسوس کیا گیا ہے ۔ دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سخت سردی کی لہر جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں تنزلی برقرار ہے اور گزشتہ شب وادی کی رواں موسم میں سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جس کے چلتے سرینگر میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شوپیاں میں سب سے کم درجہ حرارت رہا جہاں منفی 6.4ڈگری ریکارڈ جبکہ پہلگام میں 5اعشاریہ 7ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.5پلوامہ میں منفی 5.6،بانڈی پورہ میں منفی 4.8اور بارہمولہ میں منفی 5.5، بڈگام میں منفی 4.8اور کولگام میں منفی 2.2درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح سے رواں موسم سرماءمیں گزشتہ شب سر د ترین رات رہی ہے ۔ ادھر جموں ڈویژن میں بھی درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کوملی ہے ۔بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سوموار کے روز اگرچہ دن بھر ہلکی دھوپ سے لوگوں نے راحت کی سانس لی تاہم سخت سردی میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی اور سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر جاری رہنے کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ دریں اثناءوادی میں مسلسل خشک سردی کی وجہ سے کئی طرح کی موسمیاتی بیماریوںنے لوگوں کو جکڑ لیا ہے اور اگر برفباری یا بارش ہوگی تو ایک تو دن کی سخت سردی سے لوگوں کو راحت ملے گی دوسرا بیماریوں سے بھی نجات ملے گی ۔