نئی دہلی/ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 636 نئے معاملے سامنے آئے ہیں مرکزی وزارت صحت نے پیر کو یہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں وزارت صحت کے مطابق کووڈ 19 کے معاملات میں معمولی کمی آئی ہے وزارت نے کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ روز جو اعدادوشنار 841 نئے کیسز کا تھا وہ پیر کو 636 رہا۔ ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4394 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس مہلک وائرس سے مزید 3 افراد کی موت ہوئی جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 364 تک پہنچ گئی۔وزارت کے مطابق، آج صبح 8 بجے تک کئی ریاستوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں اضافے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اب تک 4,44,76,150 لوگ اس مہلک وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.81 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد۔یواین آئی