نئی دلی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کو 108 مقامات پر ایک ساتھ سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ سوریہ نمسکار کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں کیونکہ اس کے بے پناہ فوائد ہیں۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا”گجرات نے ایک شاندار کارنامے کے ساتھ 2024 کا خیرمقدم کیا ، 108 مقامات پر بیک وقت سوریہ نمسکار کرنے والے سب سے زیادہ لوگوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا! جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، نمبر 108 ہماری ثقافت میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ مقامات میں مشہور موڈھیرا سن مندر بھی شامل ہے جہاں بہت سے لوگ شامل ہوئے تھے۔ یہ واقعی یوگا اور ہمارے ثقافتی ورثے سے ہماری وابستگی کا ایک سچا ثبوت ہے۔میں آپ سب سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ سوریہ نمسکار کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں۔ اس سے پہلے ایک دیگر پوسٹ میںوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شہریوں پر زور دیا کہ وہ جن من سروے میں حصہ لیں اور پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کی گئی پیشرفت پر اپنے خیالات کا اظہار کریں۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا گزشتہ 10 سالوں میں مختلف شعبوں میں ہندوستان کی طرف سے حاصل کی گئی ترقی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟نمو ایپ پر جن من سروے کے ذریعے اپنے تاثرات براہ راست مجھ سے شیئر کریں۔