نئی دلی/وائس ایڈمرل کرن دیش مکھ، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، نے 01 جنوری 24 کو چیف آف میٹریل کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ وی جے ٹی آئی، ممبئی یونیورسٹی کے سابق طالب علم، وائس ایڈ مرل دیش مکھ کو 31 مارچ 1986 کو ہندوستانی بحریہ میں انجینئر آفیسر کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔ دیش مکھ انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری ہولڈر اور ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن سے پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ فلیگ آفیسر نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسٹاف، پرسنل اور میٹریل برانچ، ٹرائل ایجنسیز، میٹریل آرگنائزیشن، نیول ڈاکیارڈ اور ایچ کیو ای این سی میں کمانڈ اسٹاف میں مختلف اہم تقرریوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے مختلف عہدوں پر راجپوت کلاس، دہلی کلاس اور ٹیگ کلاس کے فرنٹ لائن جہازوں پر بھی خدمات انجام دیں۔فلیگ آفیسر کے طور پر انہوں نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (ڈاکیارڈز اینڈ ریفٹس)، چیف اسٹاف آفیسر (ٹیک)/ایچ کیو ای این سی، نیول ڈاکیارڈ وشاکھاپٹنم کے ایڈمرل سپرنٹنڈنٹ، وشاکھاپٹنم میں ڈائریکٹر جنرل نیول پروجیکٹس اور نیول ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکویزیشن(سی ڈبلیو پی اینڈ اے) کے طور پر خدمات انجام دیں۔ یہ سی ڈبلیو پی اینڈ اے کے طور پر ان کا دور ہی تھا جب پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز(آئی اے سی- آئی) کمیشن ہوا اور انہوں نے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز پر پہلے ایل سی اے کا تاریخی ٹریپ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، ان کے دور میں متعدد فرنٹ لائن جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی کیل لئینگ، لانچنگ اور کمیشننگ بھی ہوئی ۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں وشسٹ سیوا میڈل اور اتی وششٹ سیوا میڈل سے نوازا گیا ہے۔