ایودھیا۔/ اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ 22 جنوری کو رام مندر کے پران پرتیشٹھا سے ایک ہفتہ قبل ملک بھر کے تمام مندروںمیںصفائی مہم چلائی جانی چاہئے۔ پی ایم مودی نے ہفتہ کو ایودھیا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جہاں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ 22 جنوری کو رام مندر پہنچنے سے گریز کریں تاکہ یہاں کے انتظامات میں شامل لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایودھیا شہر کو ہندوستان کا سب سے صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے ایک قرارداد لانی ہوگی۔ یہ صاف ستھری ایودھیا یہاں کے لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ اس کے لئے ہمیں ہر ایک ساتھ مل کر قدم اٹھانا ہوگا۔ آج میں تمام شردھالوؤں سے یہ کہنا چاہوں گا ملک کے مقامات اور مندروں کو کہ رام مندر کی تعمیر سے ایک ہفتہ قبل 14 جنوری یعنی مکر سکرانتی کے دن سے پورے ملک کے یاتری مقامات پر صفائی کی ایک بڑی مہم چلائی جائے۔انہوں نے زور دے کر کہا ’’یہ مہم ملک کے ہر کونے میں ہر مندر میں چلائی جانی چاہئے۔اس سے پہلے آج ایودھیا میں ہوائی اڈے، ایودھیا دھام جنکشن ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرنے اور یہاں 15,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایودھیا سے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی مہم کو نئی رفتار مل رہی ہے۔دنیا کا کوئی بھی ملک ہو، اسے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچنا ہے تو اسے اپنے ورثے کا خیال رکھنا ہو گا۔اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم نے از سر نو تعمیر شدہ ایودھیا ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کیا اور نئی امرت بھارت ٹرینوں اور وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں 15 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور اس کا افتتاح کیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے سے متعلق یہ کام ایک بار پھر ملک کے نقشے پر فخر کے ساتھ جدید ایودھیا قائم کریں گے۔ آج کا ہندوستان اپنے مذہبی مقامات کو خوبصورت بنا رہا ہے