چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر، مکینوں کا ساراسامان تباہ
سرینگر/27 دسمبر///شالہ کدل سرینگر میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار منزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے جبکہ آگ کی اس واردات میں مکینوں کاتمام سازوسامان تباہ ہوچکا ہے۔وائس آف انڈیا کے مطابق سرینگر کے شالہ کدل علاقے میں بدھ کے روز ایک چار منزلہ رہائشی مکان کو شدید آگ کی واردات میں نقصان پہنچا ہے ۔ آگ ایک کمرے سے نمودار ہوئی جس نے آنا فانا تمام مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آگ کے شعلے کھڑکیوں سے باہرنکلتے وقت بھیانک رُخ اختیار کرتے تھے ۔ آگ لگنے کے فورا بعد اگرچہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ نے رہائشی مکان کو تباہ کردیا تاہم آگ کو مزید پھیلنے اورآس پاس کے دیگر مکانوں کو بچانے میں عملہ