رواں ماہ کے آخر تک عام طور پر موسم خشک رہنے کاامکان، 27دسمبر کو بالائی علاقوں میں کہیںکہیں ہلکی برف ہوسکتی ہے
سرینگر/23دسمبر/وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری کے ساتھ ساتھ دن بھر شدت کی سردی جاری ہے ۔ اس بیچ سرینگر میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت 1اعشاریہ 2ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب کے منفی 3.3سے بہترہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی میں26دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ 27دسمبر کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں سنیچر وار کو صبح سے دوپہر تک موسم ابر آلودرہنے کے بیچ دوپہر کوبادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیاتاہم دن کی سردی میں شدت برقرار رہی جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں قدری بہتری دیکھی گئی اور سرینگر میں گزشتہ شب رات کا کم سے کم درجہ حرارت 1اعشاریہ 3ڈگری ریکارڈکیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ در ج کیا گیا جو کہ رواں برس میں معمول سے 2.0ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ جبکہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت 1.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.2 ° C ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 5.2 ° C زیادہ تھا۔انہوںنے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.2 ° C ریکارڈ کیا گیا اور اس جگہ کے لئے درجہ حرارت معمول سے 1.2 ° C سے زیادہ تھا۔اسی طرح شمالی کشمیر کے کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔اورگلمرگ میں پچھلی رات منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کشمیر کی طرح ہی جموں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی جس کے چلتے جموں میں گزشتہ رات 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانہال میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ وادی بھر میں 26دسمبر تک موسم خشک رہے گا البتہ 27دسمبر کو بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے تاہم اہلیان وادی کوفی الحال سردی سے کوئی راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔