سرینگر/21 دسمبر// پہلگام میں کرسمس کے موقعے پر سیاحوںکےلئے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور یہ تقریبات سال نو تک جاری رہیں گی۔ ان تقریبات کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوںکو پہلگام کی طرف راغب کرنا ہے۔ ادھر پہلگام کی خوبصورتی کو برقراررکھنے اور قدرتی ذخائر کے تحفظ کےلئے پہلگام میں متعدد غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق شہر آفاق پہلگام میں کرسمس کے دن سے سال نو کے ابتدائ تک پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ تقریبات 25دسمبر سے لیکر 31دسمبر تک منعقد کی جارہی ہیں جس میں سیاحوں کی دلچسپی کےلئے خصوصی کلچرل پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی کھیل سرگرمیاں اور دیگر تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں چیف ایگزکیٹو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی طاریق احمد نایک نے وی او آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو وادی کشمیر باالخصوص پہلگام کی طرف راغب کرنے کےلئے ان پروگرمات کا انعقاد کیا جارہاہے۔ا نہوں نے کہ 25دسمبر سے لیکر 31 دسمبر تک یہاں پر خصوصی طور پروگرام منعقدہوں گے۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ برس موسم سرمائ میں پہلگام میں سیاحوں کی کافی تعداد نے سیر کی اور امید ہے کہ امسال بھی ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی وارد ہوں گی جو پہلگام کی سیر بھی کریں گے۔ اس موقعے پر انہوںنے کہا کہ پہلگام کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کےلئے زمینی سطح پر اقدامات ا ±ٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے سے پہلگام میں پچاس کے قریب ڈھانچوں کو منہدم کیا گیا ہے جو غیر قانونی طریقے سے بنائے گئے تھے