سرمایہ کاری میں دوگنی رقم دینے کا وعدہ کرنے والی کمپنی نے 59کروڑ روپے کا لوگوں کو چونا لگایا
سرینگر/19دسمبر/وادی کشمیر میں اب تک کی سب سے بڑی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دھوکہ بازوں نے 59کروڑ روپے کاعام لوگوں کو چونا لگایا ہے جبکہ متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جعلسازی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کریں ۔ فی الحال مجرمین مفرور بتائے جارہے ہیں ۔ وائس آف اندیا کے مطابق وادی کشمیر میں اب تک کے سب سے بڑے گھوٹالے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ہوش اُڑ گئے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ دھوکہ بازوں نے سادہ لوح لوگوں سے 59کروڑ روپے لوٹ لئے ہیں ۔ جبکہ اس گھوٹالہ میں دو یوٹیوبر ادریس میر اور یارو وانی بھی ملوث بتائے جارہے ہیں۔ ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرمایہ کاری کے ذریعے رقم کو دوگنا کرنے والی کمپنی نے لوگوں سے 59کروڑ روپے سے بھی زیادہ رقم وصول کی اور راتوں رات سرینگر سے غائب ہوچکے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق ایک مالیاتی اسکینڈل جس میں کریٹیو کیوریٹیو سرویس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہے۔ نے جموں اور کشمیر میں اس ایپ کے ذریعے 59کروڑ روپے سے زائد رقم لوگوں سے حاصل کرلی ۔ایپ کے 10 سے 15 دنوں کے اندر سرمایہ کاری کو دوگنا کرنے کے وعدے نے صارفین کو اندھیرے میں ڈال دیا ہے اور متاثرین مفرور افراد کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے کے سوا اور کچھ نہیں کرپارہے ہیں ۔ سری نگر میں مظاہرین نے مقبول یوٹیوبر ادریس میر پر الزام لگایا، جس کی توثیق مبینہ طور پر سرمایہ کاری کے لیے عام لوگوں کا اعتماد جیتتی ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا چلانے والے یاور وانی کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اس ایپ کے ایک اور برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ تاہم اس نے ذاتی طور پر ایپ کی ساکھ، سیکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔ادھر لوگوں نے یوٹیوب ادریس میر سے رابطہ کیا تو بار بار کال کرنے کی کوشش کے بعد بھی انہوں نے جواب نہیں دیا۔ادھر متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اصل ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور ان کو سلاخوںکے پیچھے ڈال دیں۔