جموں،18 دسمبر: پولیس اہلکاروں کو مالی مدد فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری آر آر سوین نے 122 حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے حق میں 1.66 کروڑ روپے سے زیادہ کی مداد کومنظوری دی ہے۔ جبکہ 03لاکھ روپے رقم کی امدادکو ان پولےس اہلکاروںکے حق مےں منظوری دی گئی ہے جن کے رہائشی مکانات کو قدرتی آفات کے نتےجے مےں نقصان پہنچا تھا۔
پولیس ہیڈکوارٹر جموں کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق اےک لاکھ روپے کی رقم سے لےکر ڈےڈھ لاکھ روپے کی رقم 103پولےس اہلکاروں کے حق مےں ان کی اپنی ےا اپنے بچوں کی شادی کے اخراجات پو رے کر نے کے لئے بطور فلاحی قر ضہ منظور کئے گئے ہےں۔جبکہ 14پولےس اہلکاروں کے حق مےں فی کس 1.50لاکھ روپے کی رقم ان کے بچوں کی اعلیٰ تعلےم کے خر چوں کو پورا کر نے کے لئے منظوری دی گئی ہے۔وہےں اسی حکم نامے کے مطابق 03پولےس اہلکاروں کے حق مےں فی کس ان کے بچوں کے ختنہ اور ےگنو پوےت کے لئے 50 ہزار روپے کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔