جموں کشمیر کے لوگوں کو ڈیجیٹل موڈ کے تحت صاف و شفاف خدمات کی فراہمی ہمارا عزم
سرینگر/
لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ بہتر خدمات عوام کا حق ہے اور جموں کشمیر میں عوام کو بہتر اور صاف وشفاف سرکاری خدمات کی فراہمی میں آن لائن خدمات کا اہم رول ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جمون کشمیر میں 1000سے زائد آن لائن عوامی خدمات کاآغاز مشن موڈ میں ڈیجیٹل جموں کشمیر کے تحت کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو فراہم کردہ خدمات شفافیت کے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے ساتھ جوڑنے نے کسی انسانی انٹرفیس کے بغیر خدمات کی فراہمی کو یقینی گیا ۔ ایل جی نے کہا کہ Pay Sys۔ PROOF, e-GRAS وغیرہ جیسے پورٹلوں سے گورننس کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے ۔ انہوںںے بتایا کہ سال 2018-19سے 9,229 بڑھ کر سال 2022-23میں 92,560تک پہنچای گیا ہے اور آن لائن خدمات کی فراہمی سے سرکاری طوالت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ کاموں میں شفافیت لائی گئی ۔ منوج سنہا نے کہا کہ بہتر خدامات شہریوں کا حق ہے اور انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی سراکت و سائل کی منصفانہ تقسیم اور جوابدہی کےلئے لازمی ہے جو جامع طرز حکمرانی پر مثبت اثر ڈالتی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی یونیورسٹی میں ‘گڈ گورننس’ پر G20 کنیکٹ لیکچر سیریز میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے اور پائیدار ترقی کے لیے فیصلہ سازی میں پسماندہ طبقے کو شامل کرنے کے لیے لوگوں کی شرکت، خاص طور پر نوجوانوں کی گورننس میں شمولیت پر زور دیا۔