وِجے پور /15 دسمبر2023ئ
پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس (آر اینڈ بی) اور زراعت اور بہبودی کساناںمحکمے شیلندر کمار نے آج بلاک وِجے پور پنچایت وِجے پور میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘میںشرکت کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے تمام اَفسران، پنچایتی راج اِداروں (پی آر آئی) کے ممبران اور مقامی لوگوں کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔ اُنہوں نے اِنفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونی کیشن (آئی ای سی) وین کے ذریعے وزیر اعظم کا پیغام بھی سنا۔
اِس موقعہ پر سکولی طلباءکی طرف سے ”دھرتی کہے پُکار کے“کے موضوع پر ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی۔یہ موضوع ماحولیات کے تحفظ اور دیرپا ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے۔ مختلف سرکاری سکیموں سے فائدہ اُٹھانے والوں نے بھی ”میری کہانی ،میری زبانی“پروگرام کے تحت اَپنی داستانوں کا اِشتراک کیا۔
شیلندر کمار نے علاقے کے کھلاڑیوں ، طلبا¿ اور دیگر کامیابی حاصل کرنے والوں کو مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے بچوں کی صلاحیتیوں اور جوش و جذبے کو بھی سراہا۔
اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام سرکاری محکموںاور شہریوں کی اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہندوستان 2047 ءتک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سنکلپ یاترا میں حصہ لیں اور قوم کی تعمیر کے عمل میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔
اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما ،ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموںسبھرا شرما،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک، ڈائریکٹر کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ ناگیندر جموال، ڈی ڈی سی ممبر سدرشن سلاتھیہ اور ضلعی اِنتظامیہ سانبہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔