حملے نے ظاہر کیا تھا کہ دہشت گرد اور ان کے حمایتی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف ہے ۔ منوج سنہا
جموں/۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے پارلیمنٹ حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیوں کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی نیت ظاہر ہوئی کہ وہ جموری اداروں کے خلاف ہے ۔ جے کے ٹائمز کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو 2001 میں آج کے دن پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے۔ 22 سال قبل آج کے دن پانچ بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کمپلیکس پر دھاوا بولا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کو مرکزی عمارت میں داخل ہونے سے پہلے ہی گولی مار دی گئی۔اس حملے میں دہلی پولیس کے پانچ اہلکار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار، دو پارلیمنٹ واچ اور وارڈ کا عملہ اور ایک باغبان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔لیفٹننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس “ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان بہادروں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ بھارت کی سالمیت پر حملہ تھا اور اس سے ظاہر ہوا کہ دہشت گرد اور اس کا حمایتی ملک جمہوری نظام کے خلاف ہے ۔