غیر قانونی طریقے سے دراندازی کرنے والوں کا صحیح ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن نہیں ۔ حکومت
جموں۔۳۱دسمبر۔جے کے ٹائمز ۔مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اب تک کل 14,346 غیر ملکیوں کو مقررہ میعاد سے زیادہ قیام، ویزا کی خلاف ورزی، غیر قانونی داخلے وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں سرکار نے بتایا کہ ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہے۔ جے کے ٹائمز کے مطابق مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہے۔مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کا درست ڈیٹا اکٹھا کرنا ممکن نہیں ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری اجے کمار بھلا نے حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن بغیر کسی جائز سفری دستاویز کے خفیہ طور پر ملک میں داخل ہوتے ہیں۔حکومت نے عدالت عظمیٰ کے 7 دسمبر کے حکم پر داخل کردہ حلف نامہ میں کہا، ”ایسے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کا پتہ لگانا، انہیں حراست میں لینا اور ملک بدر کرنا ایک پیچیدہ مگر جاری عمل ہے۔“ تاہم، 2017 اور 2022 کے درمیان، کل 14,346 غیر ملکیوں کو مقررہ میعاد سے زیادہ قیام، ویزا کی خلاف ورزی، غیر قانونی داخلے وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیا گیا۔